پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا رولز اور ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے 22 نومبر تک جواب طلب کرلیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا رولز اور ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے 22 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسز کو یکجا کرکے سماعت کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نئے سوشل میڈیا رولز بنا لیے گئے ہیں۔ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ نئے رولز کو بھی ان ہی

پٹیشنز میں دیکھ سکتے ہیں، جاننا چاہتے ہیں کہ باقی دنیا میں کیا ہورہا ہے؟ پی ٹی اے بتائے پیکا ایکٹ کی کون سی سیکشن سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلاک کرنے کا اختیاردیتی ہے؟انہوں نے کہاکہ اٹارنی جنرل بتائیں کہ سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کی یا نہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اخبارات میں آیا کہ عدلیہ کے خلاف ایک ٹرینڈ چل رہا ہے، توکیا وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی بلاک کریں گے؟ چائلڈ پورنوگرافی یا نفرت انگیز تقاریر نہیں ہونی چاہئیں، پبلک آفس ہولڈر اور اداروں پر تنقید ہوسکتی ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ تو صرف قابل اعتراض مواد کو بلاک کرسکتے ہیں، پوری ایپ یا سائٹ کو نہیں؟غریب لوگوں کیلئے ایک انٹرٹینمنٹ ہے تو آپ اس پوری ایپ کوکیسے بلاک کرسکتے ہیں؟ہائی کورٹ نے کہاکہ ایک فیصد قابل اعتراض مواد پر آپ99 فیصد مواد کو بھی بند کیسے کرسکتے ہیں؟یہ تو اختیارکا غلط استعمال ہے، آپ آئندہ سماعت پر22 نومبرکو اس بات کا جواب دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…