جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جوہری معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن ہے، جان کیری

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والیجوہری معاہدے  کے نتیجے میں مشرقِ وسطی کے تمام ممالک ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہوں گے۔اتوار کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ویانا میں طے پانے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا گیا تو  مصر اور خطے کے دیگر تمام ممالک کی سلامتی کا تحفظ یقینی ہوسکے گا۔امریکی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطی اور جنوبی ایشیا کے پانچ ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں اتوار کو قاہرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے مصری ہم منصب سامح شکری اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقاتیں کی تھیں۔کیری کے دورہ مشرقِ وسطی کا مقصد خطے میں امریکہ کے روایتی اتحادیوں کو ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر اعتماد میں لینا اور معاہدے کے لیے ان کی حمایت کا حصول ہے۔مصری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں جان کیری نے مصر کے لیے امریکی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔سامح شکری کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مصر دونوں جانتے ہیں کہ ایران خطے کو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیاور اسی وجہ سے یہ بہت ضروری ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کومکمل طور پر پرامن رکھا جائے۔اپنی گفتگو میں امریکی وزیرِ خارجہ نے مصر کی قیادت پر زور دیا کہ وہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے۔جان کیری کے دورے سے صرف دو روز قبل ہی امریکہ نے مصر کی فوج کو آٹھ ‘ایف -16’ جنگی طیارے فراہم کیے ہیں جن کا مقصد اسلامی شدت پسندی کیخلاف جاری مصری فوج کی کارروائیوں میں اسے مدد فراہم کرنا ہے۔مصر کے دورے کی تکمیل کے بعد جان کیری قطر جائیں گے جہاں وہ چھ خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔دوحا میں اپنے قیام کے دوران جان کیری روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بھی ملیں گے۔  قطر کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ سنگاپور، ملائیشیا اور ویتنام جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…