جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نائجیریا کی فوج کا بوکو حرام کی قید سے 178 مغویوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)نائجیریا کی فوج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔نائجیریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی شمالی ریاست بورنو میں کارروائی کرتے ہوئے بوکو حرام کی قید سے 178 مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے، بازیاب کرائے گئے مغویوں میں 101 بچے اور 67 خواتین شامل ہیں۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بازیاب کرائے گئے مغویوں میں گزشتہ برس سکول سے اغوا ہونے والی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپریشن کے دوران بوکو حرام کے کمانڈر کو حراست میں لینے اور کئی علاقوں پر قبضہ حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام اپنی مرضی کا نظام حکومت نافذ کرنے کے لئے کئی برس سے مسلح کارروائیاں کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…