اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی ٹیم سے متعلق اہم بیان، تعریفوں کے پل باندھ دیئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی ٹیم سے متعلق اہم بیان، تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل سے قبل گرین شرٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری طرح پاکستان کی ٹیم بھی اچھی ہے۔پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے

آسٹریلین کوچ نے کہا کہ ہماری نگاہیں پاکستان کے ساتھ مقابلے پر مرکوز ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بابر ایک سپر اسٹار ہیں، پاکستان کے پاس کچھ اچھے فاسٹ باؤلرز اور اسپنرز بھی ہیں لہٰذا وہ ہماری طرح ایک متوازن ٹیم نظر آتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ ایک اچھا میچ ہو گا۔جسٹن لینگر نے اعتراف کیا کہ آسٹریلین ٹیم ایک مرتبہ پھر بہترین کارکردگی کی بدولت بہترین ٹیم کی حیثیت سے اپنی ساکھ بنا چکی ہے، کچھ عرصہ قبل تک ہم دنیا کی بہترین ٹیم تھے اور اب ایک مرتبہ پھر اس کارکردگی کی دوبارہ جھلک دکھا کر یہ ثابت کر چکے ہیں کہ ہم دنیا کی بہترین ٹیم بن سکتے ہیں۔انہوں نے ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ ساتھ ہمارے بھی ٹورنامنٹ جیتنے کے امکانات موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ٹورنامنٹ سے اچھے سے سیکھ رہے ہیں کہ ہم ٹی20 کرکٹ کس طرح کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں فتح پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلین اوپنرز نے کہا کہ ہم نے گزشتہ میچ میں بہترین کھیل پیش کیا، انگلینڈ کے خلاف ہمارا میچ اچھا نہیں رہا تھا لیکن اس میچ کے بعد ہم جانتے تھے کہ ہمیں کچھ محنت کرنی ہے اور اس کے بعد لڑکوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں رسائی تک آپ ایونٹ نہیں جیت سکتے اور اب سیمی فائنل میں رسائی پر ہم انتہائی مسرور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…