اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

پریشانی کی بات نہیں ممبئی ائیرپورٹ کے لیے ٹکٹ لے لیا ہے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کی تمام امیدیں افغانستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سے جڑی تھیں تاہم افغان ٹیم کی 8 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتیوں کی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔اس حوالے سے

سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم پر میمز کا طوفان برپا ہے ۔ ایک صارف نے روی شاستری کی منہ لٹکانے والے میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی شہری ائیر پورٹ پر اپنی ٹیم کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے بھارتی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بھارتی ٹیم کے افراد کہہ رہے ہیں کہ پریشانی کی بات نہیں ممبئی ائیرپورٹ کے لیے ٹکٹ لے لیا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کا ڈریسنگ روم کا ماحول ٹھیک نہیں تھا اور یہی وجہ ان کے ہارنے کی بھی بنی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈریسنگ روم میں دہلی اور ممبئی والوں کے مابین کھینچا تانی ہوئی ہے اور یہ کوئی عام بات نہیں کہ ورلڈ کپ کے دوران ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دے اس کا مطلب ہے کہ کچھ تو گڑ بڑ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…