ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

شارجہ(آن لائن)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔بابر اعظم نے 63 اور شعیب ملک نے

برق رفتار 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی۔پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری جب محمد رضوان 15 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔پاکستان کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پلیئر بن گئے، ان سے قبل کرس گیل نے 2015 میں مجموعی طور پر 1665 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔ اسکاٹ لینڈ کیخلاف اننگز میں پانچواں رن بناکر گیل کا ریکارڈ توڑا۔پاکستان ٹیم کا مجوعی اسکور 59 رنز پر پہنچا تو فخر زمان 13 گیندوں پر 8 رنز بناکر کیچ آٹ ہوگئے۔2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ اور کپتان بابر اعظم کے درمیان 53 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن 112 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 31 رنز بناکر آٹ ہوگئے،اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم 66 رنز بناکر آٹ ہوئے۔شعیب ملک نے اسکاٹ لینڈ بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچ میں تیز ترین ففٹی بنائی۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر ففٹی بنائی اور 54 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔ان کی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا،اس کے علاوہ آصف علی 5 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ23 رنز پر گری، کائیل کوٹزر 9 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔رچی بیرنگٹن57 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی اسکاٹش بلے باز پاکستانی بلے بازوں کا مقابلہ نہ کرسکا۔ 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، ان کے علاوہ شاہین آفریدی، حارث رف اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔بہترین بلے بازی پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ گروپ 2 سے پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…