اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سائیکل چلائیں، گنا کھائیں اور عمران خان کا ساتھ دیں

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک اووسیز کی پاکستان سے گزارش ، سائیکل چلائیں ، گنا کھائیں ، اور وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں ، وہ بہت آگے کی سوچتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اوور سیز پاکستانی کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے جس میں

ایک شخص نے خود کو اوور سیز پاکستانی ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو ایک پیغام دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اپنا تعارف کامران کے نام سے کروا کر بتاتا ہے کہ میں پچھلے 60 سال سے فن لینڈ میں قیام پزیر ہوں، پاکستانی بھائیوں سے عمران خان کے وژن پر عمل کرنے کی درخواست ہے کیونکہ وہ بہت آگے کی سوچتے ہیں۔اوور سیز پاکستانی کا کہنا تھا کہ جو پیغام عمران خان نے دیا ہے اس پر ترقی یافتہ ممالک میں کئی دہائیوں سے عمل درآمد ہو رہا ہے، یہاں پر ہم گاڑی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں جاتے بلکہ سائیکل پر جاتے ہیں، پچھلے دنوں میں اپنی پوری فیملی کو سیرو تفریح کے لیے سائیکل پر لے کر گیا۔ان کا مزید کہنا تھا اسی طرح جب عمران خان آپ کو کہتے ہیں کہ چینی کا استعمال نہ کریں تو یہاں پر کئی دہائیوں سے لوگ چینی کا استعمال نہیں کر رہے، جب انہیں چینی کی طلب ہوتی ہے تو وہ فارم پر جاتے ہیں وہاں سے تازہ گنا لیتے ہیں جس سے ان کی چینی کی طلب ختم ہوجاتی ہے۔ آخری میں اوور سیز پاکستانی کا یہ بھی کہنا تھا ’میری آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ سائیکل چلائیں، گنا کھائیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…