اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور نیوزی لینڈنےافغانستان کو شکست دے دی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیکربھارت کی سیمی فائنل پہنچنے کی امیدیں خاک میں ملا دیں ،افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 125 رنز کا ہدف دیا ، جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوور میں پورا کرلیا،گروپ 2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی،

پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے ،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولڈ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اتوار کو ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کیکپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی ٹیم بیٹنگ کے دوران مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناسکی۔افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ گلبدین نائب نے 15 اور محمد نبی نے 14 رنزبنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے17 رنزکے عوض تین وکٹیں حاصل کیں ، ٹم ساؤتھی نے 2 ، ایش سودی ،ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ نے 125 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کیویز کی جانب سے کپتان ولیم سن 40 اور ڈیون کونوے 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے،ارٹن گپٹل 28 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…