ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

گیس بحران،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ اسلام آباد (این این آئی)ملک میں گیس کے ممکنہ بحران کا سے بچنے کا معاملہ ،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے نومبر کیلئے ا یک ایل این جی کارگو 30.65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ،رواں ماہ نومبر میں دو ایل این جی کارگوز سپلائی سے دو عالمی کمپنیوں نے معذوری ظاہر کی تھی ،یہ ایل این جی کارگوز 19سے20 نومبر اور 26سے27نومبر کو ڈلیور ہونے تھے ،ان دونوں کارگوز کیلئے پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے ہنگامی ٹینڈر جاری کیے تھے،ان ہنگامی ٹینڈرز پر ایل این جی سپلائی کیلئے 31ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئیں تھیں ،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے26سے27نومبر کی سپلائی کیکئے 30.65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو والا کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ،19سے20 نومبر کی ڈلیوری کیلئے ایل این جی کارگوز کے حصول کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں ،عالمی کمپنیوں کی طرف سے منسوخ کیے جانے والے دو کارگوز کی بحالی کیلئے بھی بات چیت جاری ہے ،اس سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے مہنگا ترین ایل این جی کارگو 20.29ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…