پنجگور ( این این آئی ) چینی گھی مافیا کا پاکستانی عوام پر خودکش حملہ وزیراعظم کے پیکج کے بوجھ تلے دب کر غریبوں کی زندگیاں مذید تلخ ہوگئیں چینی 8000 گھی فی کلو350 آٹا 3000 روپے وزیراعظم پیکج کے اعلان کے فوری بعد مقرر جبکہ سبزی اور پھلوں کے
دام بھی دوگنا کردئیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی طرف سے عوام کے لئے سبسڑی کے اعلان کے فوری بعد مافیا نے اسے ہری جھنڈی دکھا دیا 50 کلو والے چینی کی بوری پر یکمشت دو ہزار روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے اسی طرح آٹا گھی کی قیمتوں میں بھی دل کھول کر اضافہ کردیاگیا ہے مہنگاہی کے ہاتھوں ویسے ہی عوام کی زندگیاں اجیران تھیں گزشتہ روز نام نہاد سبسڑی کے اعلان کے بعد چینی مافیا نے سینہ تان کر وزیراعظم کے اعلانات کا بھر پور مزاق اڑایا ہے اسی طرح گھی چاول اور آٹا بھی ناجائز منافع خوروں کے شکنجے میں آگیا ہے وہ دل کھول کر عوام کی زندگیوں کو غارت کررہی ہیں ملازم اور مڈل کلاس طبقہ موجودہ حالات میں بدترین حالات کا شکار ہوگئے جبکہ سبزی اور پھلوں کے دام بھی بڑھا دیئے گئے مٹر 300 روپے فی کلو ٹماٹر 200 روپے کا ہوگیا ہے واضح رہے کہ چینی اور گھی وزیراعظم کے ٹی وی پر تقریر کے عین وقت بڑھاڈییے گئے اور تاجروں نے چینی کو ذخیرہ کرکے چھپا دیا ہے