اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان کا سیمی فائنل کس سے ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناک آئوٹ مرحلے کے دوران پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق گروپ ون میں انگلینڈ گروپ ون میں 8پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر جبکہ دوسری پوزیشن آسٹریلیا کی ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ون سے

انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ گروپ ٹو سے اب تک پاکستان سیی فائنل میں پہنچا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا انگلیںڈ کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا جس کے بعد گروپ ون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر نہ صرف 8 پوائنٹس حاصل کرلیے تھے بلکہ اپنا رن ریٹ بھی جنوبی افریقا سے بہتر کرلیا تھا جس کے بعد جنوبی افریقا اور انگلیںڈ کا میچ اہمیت اختیار کرگیا تھا اور سیمی فائنل میں رسائی کی دوڑ میں تینوں ہی ٹیمیں شامل تھیں۔جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 189 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے 87 رنز بنانے تھے جبکہ جنوبی افریقا کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے 58 رنز کی جیت درکار تھی اور انگلینڈ کو 131 رنز تک محدود کرنا تھا جس میں جنوبی افریقا ناکام رہی اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔واضح رہے گروپ ٹو سے اب تک پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے اور دوسری ٹیم کا فیصلہ (آج) اتوار کو نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کے بعد ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی جیت کی صورت میں بھارت ایونٹ سے باہر ہوجائے گا جبکہ افغانستان کی جیت کی صورت میں سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان رن ریٹ کی جنگ چھڑ جائے گی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…