بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دیوالی کے بعد دہلی کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(آن لائن )بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں دیوالی کی اگلی صبح اسموگ چھائی رہی، دیوالی کے بعد شہر میں فضائی آلودگی کے انتہائی خطرناک مناظر دیکھے گئے، ہندو برداری دیوالی کے تہوار پر عموماً پٹاخے جلاتی ہے، لیکن رواں سال روشنیوں کے تہوار میں فائر

ورک پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق دنیا کے تمام دارالحکومتوں کے مقابلیمیں نئی دہلی کی ائیر کو الٹی بہت خراب ہے لیکن جمعے کو دیوالی کی اگلی صبح ہوا کا معیار بہت خطرناک تھا، اس وقت بھارت کی ہوا عظیم تہوار کے باعث شور اور دھویں کی لپیٹ میں ہے۔جمعے کے روز دہلی کی فضائی آلودگی میں مزید اضافہ دیکھا گیا جب ائیر کو الٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 500 کے اسکیل پر 463 تھا۔ سال 2021 میں دیوالی کے بعد سب سے زیادہ آلودگی رپورٹ کی گئی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ فضا صحت مند شہریوں کے لیے’نقصان’ کا باعث ہے، جس سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔اے کیو آئی کے مطابق فضا میں غیر صحت بخش زرات (پی ایم) 2.5 موجود ہے۔2 کروڑ آبادی پر مشتمل شہر دہلی میں 2.5 پی ایم دیکھا گیا، جو اوسطاً 706 مائیکرو گرام ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کا ماننا ہے کہ اگر آلودگی کی سالانہ شرح 5 مائیکرو گرام سے زیادہ ہو تو ہوا غیر صحت بخش ہے۔فضا میں 2.5 ایم پی کی موجودگی پھپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر قلبی اور سانس کی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے اور بھارت کی زہریلی ہوا سے سالانہ 10 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…