ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ہربھجن سنگھ نے اپنا غصہ پاکستانی شائقین پر نکال دیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن )سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ افغانستان اور بھارت کے میچ کو لے کر فکسنگ کے الزامات پر پاکستانی شائقین پر برہم ہوگئے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو سے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جنگ ابھی جاری ہے اور ایسے میں بھارت کی افغانستان سے

حیران کن جیت نے جہاں شائقین کرکٹ کو حیران کیا وہیں کچھ چیزوں پر میچ فکسنگ کی باتیں بھی ہوئیں۔ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارت اور افغانستان کے میچ سے متعلق سوشل میڈیا پر فکسنگ کے الزامات لگانے والے پاکستانی شائقین پر برہمی کا اظہار کیا۔ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور ہر کسی نے پاکستان کے کھیل اور بھارت کو شکست دینے پر ان کی تعریف کی۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگرآ پ یہ دعوے کریں گے کہ آپ نے درست کرکٹ کھیلی اور جیتے لیکن ہماری جیت پر شک ہے یا بھارت کا میچ فکس تھا تو پھر ہم آپ کے تمام کرکٹرز کی ساکھ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے پاکستانی شائقین سے مطالبہ کیا کہ وہ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کی پہلی فتح کو انجوائے کریں ناں کہ اس طرح کے الزامات عائد کرکے وقت برباد کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ فینز کو بھارت سے جیت ہضم نہیں ہوئی جس کے لیے انہوں نے کئی سال ورلڈکپ میں انتظار کیا۔ہربھجن کا کہنا تھا کہ پاکستانی فینز ہمارے اوپر سنگین الزامات عائد کررہے ہیں اور راشد خان کو بھی الزامات کا نشانہ بنایا جارہا ہے جوانتہائی نامناسب ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…