پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈیری مافیا نے 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈیری مافیا نے 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری مافیا نے 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد دودھ کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر 140 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز

ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، دو ماہ بعد فی لیٹر قیمت میں مزید 30 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ماہرین نے بتایا کہ قیمت کے تعین کے حوالے سے قائم کمیٹی کے سفارشات مْرتب ہونے سے پہلے ہی اضافہ غیر قانونی ہے، کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت 25 اکتوبر اور 4 نومبر کو متعلقہ ایسوسی ایشنز کے اجلاس منعقد ہوچکے ہیں، 4 نومبر کو ڈیری فارمرز ہول سیلرز اجلاس میں تخمینہ مرتب کرنے کے لیے کمیٹی بنادی گئی تھی۔ماہرین نے بتایا کہ تکنیکی لحاظ سے موسم سرما میں اضافہ نہیں بنتا، سردیوں میں دودھ کی کمرشل کھپت کم ہو جاتی ہے، آئس کریم، لسی، قلفی، کھیر، فالودہ اور دودھ سے تیار ٹھنڈی چیزوں کی فروخت گر جاتی ہے، سردیوں میں بھینس کے دودھ کی مقدار میں بھی 25 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے، موسمِ سرما میں دودھ کے عارضی اسٹال اور دکانیں لگاکر دودھ سستا فروخت کیا جاتا ہے، درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے دودھ خراب نہیں ہوتا اور ٹرانسپورٹ آسان ہو جاتی ہے، دور دراز سے بھی دودھ منڈی میں آنے لگتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…