منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بڑی سیاسی جماعت نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو شمولیت کی دعوت دیدی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت دیگر رہنمائوں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دے دی۔اس ضمن میں ایم کیوایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرعامر خان نے ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاست میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی باتیں قابلِ ستائش ہیں۔ایم کیو ایم کی صورت

میں پہلے سے ایک پلیٹ فارم موجود ہے، جس کی سیاسی جدوجہد جاری ہے، کسی اور کی جگہ اس کو مضبوط کرنے کا انتخاب پہلا ہونا چاہیے۔عامر خان نے سابق گورنر سمیت دیگر رہنمائوں کو شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں ایم کیو ایم میں شامل ہوکر اسے مضبوط کریں، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، شمولیت کرنے والوں کو احترام اور عزت کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا اور انہیں دل سے قبول کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں میں ظلم و زیادتیاں اور نا انصافیاں بڑھ گئیں ہیں،2018 کے الیکشن کے نتائج کس طرح تبدیل کیے گئے کس طرح آر ٹی ایس سسٹم بیٹھا سب کے علم میں ہے، کراچی میں حلقہ بندیاں اپنی مرضی اور مفاد کے تحت کی گئیں، فیصل کنٹونمنٹ میں گلستان جوہر میں جہاں ایک وارڈ ہوتا تھا وہاں پانچ وارڈ بنا دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 90 کارکنان آج بھی لاپتہ ہے جبکہ حراست میں لیے گئے کارکنان کے مقدمات نہیں چلائے جارہے، ہمیں نہ آفس دیئے گئے اور نہ برابری کی سیاسی آزادی فراہم کی گئی،ہم پر آج بھی سختیاں برقرار ہیں، لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایم کیو ایم کو فنڈز نہ دیں، اس طرح کے غیر فطری عمل کے نتائج کبھی مثبت نہیں آتے، کراچی میں جو بھی کیا گیا اس کا رزلٹ سب کے سامنے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…