جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آٹے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ٗ افسران کے کمائی کے عہدوں پر تبادلے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کے بعد آٹے کے بھی پر لگ گئے ،سرکاری قیمت والا آٹا 5روپے فی کلو مہنگا فروخت ہورہا ہے،حکومت نے دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550 روپے مقرر کی ہے جبکہ مارکیٹ میں 6 سو روپے میں فروخت ہورہا ہے،فلورملز والے فوٹو سیشن کے لئے ایک ٹرک آٹا کسی مارکیٹ یا بازارمیں بھیج کر حکومت کو بیوقوف بنا رہے ہیں،جبکہ حکومت سندھ نے پنجاب کو گندم

کی ترسیل پر غیر اعلامیہ پابندی عائد کردی ہے۔روزنامہ جنگ میں بشیر رفیق کی خبر کے مطابق سرکاری گندم کے اجراء کے چار محکمہ خوراک کے افسران کے لئے سیزن ہوتا ہے ،مالی مفادات کے لئے محکمہ میں افسران کی کمائی والے عہدوں پر ایک منظم لابی کے تحت تبادلے کرائے جارہے ہیں، اطلاع کے مطابق گندم کی خریداری اور پھر سرکاری طور پر گندم کا اجراء کے دوران اس پورے سیزن میں اربوں کی کرپشن کی جاتی ہے،گندم کی بوری بہ ظاہر سو کلو کی ہوتی ہے لیکن ہر سرکاری گندم کی بوری جو فلور ملوں کو جاری کی جاتی ہے اس میں 10 سے 20 کلو کچرا ہوتا ہے،اس کے علاوہ گوداموں پر اچھی گندم الگ اور کچرے والی گندم علیحدہ رکھی جاتی ہے۔اس موقع پر گوداموں کے انچارچ اچھی صاف ستھری بوری کے تقریباً سرکاری سے 50روپے تک فی بوری زیادہ لیتا ہے۔اطلاعات کے مطابق محکمہ خوراک نے بند فلور ملوں کو بھی گندم جاری کردی جو سو روپے فی بوری منافع رکھ کر آٹا بنانے والی آپریشنل ملوں کو فروخت جبکہ سرکاری گندم کے اجراء کے موقع پر بجلی کے بل چیک کئے جاتے ہیں،لیکن رشوت کے سسٹم کے تحت جعلی بجلی کے بل جمع

کراکے محکمہ سے گندم حاصل کی جاتی ہے۔محکمہ کے ڈائریکٹر فوڈ سندھ سید امداد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری گندم فلورملوں کو جاری کرنا شروع کردی ہے اور سو کلو گندم کی بوری کی قیمت 2ہزار روپے رکھی گئی ہےجبکہ دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550 ہے، صوبے میں وافر مقدار میں گندم موجودہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…