اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کورونا کے علاج کے لئے دوا تیار، استعمال کی منظوری دے دی گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی ) برطانیہ نے امریکی کمپنیوں مرک، شارپ اینڈ ڈوہم (ایم ایس کے)اور ریج بیک بائیو تھراپیوٹیکس کی تیار کردہ دوا مولنیوپیراویر کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس دوا کو ایسے مریض گھر میں رہتے ہوئے دن میں 2 مرتبہ استعمال کرسکیں گے

جن میں بیماری کی تشخیص حال ہی میں ہوئی ہوگی۔ یہ دوا فلو کے مرض کے لیے تیار کی گئی تھی لیکن عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر اس کا کلینیکل ٹرائل کیا گیا تھا۔کلینیکل ٹرائل میں معلوم ہوا کہ کھائی جانے والی اس دوا کے استعمال سے اسپتال میں داخل ہونے اور یا پھر موت کے منہ میں جانے کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔برطانیہ کے سیکرٹری صحت ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ یہ دوا کورونا کے علاج کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہو گی۔ساجد جاوید کے مطابق برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کووڈ کے مریضوں کے لیے اینٹی وائرل دوا کی منظوری دی گئی ہے۔ برطانیہ اس دوا کے 4 لاکھ 80 ہزار کورسز خریدے گا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…