ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

اورنج ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا امکان، سمری منظوری کے لئے بھیج دی گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) اورنج ٹرین کے نئے کرایوں کی منظوری کے لیے ایوان وزیر اعلی کو سمری ارسال کردی گئی،محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے ٹرین کا کرایہ سٹیشن ٹو سٹیشن 20 سے 70 روپے مقرر کرنے کی سفارشات کی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک بار پھر سے لاہوریوں کے لیے سستی پبلک ٹرانسپورٹ مہنگی کرنے کی سفارش کردی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے اورنج ٹرین کا 5 کلو میٹر تک کا کرایہ 20 روپے مقرر کرنے کی سفارشات کی ہیں، 5 سے 10 کلو میٹر سفر کا کرایہ 30 روپے، 10 سے 15 کلو میٹر سفر کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح 15 سے 20 کلو میٹر کے سفر کا کرایہ 50 روپے، 20 سے 25 کلو میٹر تک کا کرایہ 60 روپے، 25 کلو میٹر سے زائد سفر کا کرایہ 70 روپے کرنے کی سفارشات کی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس سے قبل سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کو بھی اورینج ٹرین کا کرایہ سٹیشن ٹو سٹیشن مقرر کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پنجاب کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا گیا تھا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق اورینج ٹرین کے سٹیشن ٹوسٹیشن کرائے سے عوام پر اضافی بوجھ نہیں بڑھے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کرایا مقرر کرنے کا ایجنڈا شامل کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…