ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’باپ‘‘ کا بندہ ’’باپ ‘‘ نے تبدیل کردیا، حافظ حسین احمد

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی /کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے حوالے سے نہ تو کوئی جام کمال کا کمال تھا اور نہ ہی اب بزنجو کی کوئی تگ و دو ہے پہلے بھی باپ کا بندہ وزیر اعلیٰ کی کرسی پر تھا اب بھی

اسی باپ کا بندہ وزیر اعلیٰ ہے، بندہ اس لیے تبدیل ہوا ہے کہ باپ کا بھی کوئی باپ ہوتا ہے جو فیصلے کرتا ہے بلوچستان والے اس بات کے عادی ہوچکے ہیں کہ اڑھائی تین سال کے بعد بندہ تبدیل ہوجائے سو ہوجائے۔ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو گزشتہ تین سالوں میں جہاں ہونا تھا وہاں نہیں ہے البتہ اپوزیشن سڑکوں اور فٹ پاتھ پر ضرور ہے، استعفے لینے کے لیے روالپنڈی، اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی بات کی گئی لیکن پھر اچانک سب کچھ تبدیل ہوا ساری ’’ شفٹنگ‘‘ ڈی جی خان ہوگئی وہاں جلسہ کیا گیا، حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے چندہ لیتے تھے اور چندے سے معاملات چلاتے تھے اب قرضہ لے رہے ہیں اور قرضے سے معاملات چلارہے ہیں قرضہ لے بھی رہے ہیں اور قرضہ دے بھی رہے ہیں عمران خان نے ایک کروڑ لوگوں کو نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا اعلان کیا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کی بات کی تھی پیٹرول اور ڈیزل نہ بڑھانے کی بات کی ان کی یہ سب باتیں عوام کی طرف سے عمران خان پر قرضہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…