اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں،مریم اورنگزیب

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے ،عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں ۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب اور عمران صاحب کا ہر اعلان صرف جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کیا آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر شرم بھی نہیں آتی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں ،ریلیف پیکج کے بعد چینی 150 روپیہ کلو اور پٹرول 146روپیہ عوام کی تضحیک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام جانتی ہے کہ آپ کا ریلیف پیکج اپنے اے ٹی ایمز ، مافیا اور کارٹلز کے لئے ریکیف اور عوام کیلئے صرف تکلیف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے ، اللہ کا واسطہ ہے عوام کو اپنا استعفیٰ دے دیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کو تکلیف اور مافیا کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جا رہے ہیں ،پٹرول کی قیمت بھرنے سے ایک بار پھر آٹا ، چینی ، گیس بجلی دوائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ تکلیف پیکج کے تحت پٹرول چینی کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مافیا کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور جیبیں بھرنے کیلئے سنگِ میل ثابت ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں اور بددعاؤں کی آوازیں سْنیں اور استعفیٰ دیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…