نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کے وفاقی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے حکومت کی طرف سے دہشت گردی سے مقابلے کے قومی اسٹریٹیجک منصوبے کی تیاری کاعندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ داعش گروہ سے مقابلے کے سلسلے میں تربیتی پروگراموں کے ذریعے پولیس کی توانائی میں اضافے اور اطلاعات و معلومات کے تبادلے کے لئے ایک منظم میکینزم کا جائزہ لینا چاہئے،بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں بھارتی وزیرداخلہ راجنتاھ سنگھ نے کہاکہ مرکزی حکومت نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خطروں سے نمٹنے کے مقصد سے دہشت گردی سے مقابلے کے لئے قومی اسٹریٹیجک منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے- اس منصوبے میں بھارت کے بعض علاقوں میں، خاص طور سے سوشل میڈیا کے ذریعے، نوجوانوں میں پیدا ہونے والی شدت پسندی سے مقابلے، ملک میں دہشت گرد گروہوں کے ایک دوسرے کے درمیان رابطے کے طریقوں کی نشاندہی اور ان کے سدباب کا میکینزم شامل ہے- اس سے پہلے حکومت ہندوستان نے اس منصوبے کی تیاری کے سلسلے میں ملک کی دس ریاستوں کے حکام سے ہندوستان میں دہشت گرد گروہ داعش کے ممکنہ اثر و نفوذ کے بارے میں رپورٹیں تیار کرنے کو کہا تھا،انہوں نے داعش گروہ کی دھمکیوں کے پیش نظر ملک میں سیکورٹی کی فراہمی کی راہیں تلاش کرنے کی غرض سے وزارت داخلہ کے اعلی حکام اور سیکورٹی فورسز کے اجلاس بارے بھی بتایاکہ اس اجلاس میں ہندوستان کے اعلی سیاسی و سیکورٹی حکام نے کہا کہ داعش گروہ سے مقابلے کے سلسلے میں تربیتی پروگراموں کے ذریعے پولیس کی توانائی میں اضافے اور اطلاعات و معلومات کے تبادلے کے لئے ایک منظم میکینزم کا جائزہ لینا چاہئے-
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں