فیصل آباد(این این آئی)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے موٹروے پولیس ایم 4 سیکٹر 1 کی جانب سے
غیر قانونی پولیس لائٹس اور غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے ایس ایس پی موٹروے ایم 4 عطا محمد گجر کے مطابق غیر قانونی پولیس لائٹس اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کا استعمال قانونی طور پر جرم ہے اور اسے ہر صورت روکا جائے گا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس اور چیکنگ سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں سی پی او بیٹ 17 افتخار علی وینس نے کہا کہ عوام الناس کو میڈیا کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ غیر قانونی پولیس لائٹس اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کا استعمال ترک کر دیں ورنہ بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی بندش اور FIRs کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔غیر قانونی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کو موٹر وے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔