استبول(نیوزڈیسک) ترکی کے مشرقی علاقے میں خود کش حملے میں دو فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔ترک خبررساں ایجنسی انادولوف کے مطابق اتوار کی صبح کو اگری صوبے کے علاقے دوغو بائزت میں کردش ورکرز پارٹی ( پی کے کے) کے جنگجوو¿ں نے 2 ٹن وزنی بارود سے بھری گاڑی ایک فوجی پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور24زخمی ہوگئے،دوسری جانب ترک فضائیہ کے جانب سے شمالی عراق میں کرد جنگجوو¿ں کے ٹھکانوں پر مسلسل گولہ باری جاری ہے اور کردوں کی جانب سے ترک افواج پر حملے بھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ ترکی نے کردوں کے مسائل حل کرنے کے لیے انہیں مزید خود مختاری اور مراعات بھی دی ہیں لیکن دونوں فریقین کے درمیان تناو¿ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،اس سے ایک روز قبل ترکی کے صوبے کارس میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک ہوگیا تھا جس کا الزام بھی کرد جنگجوو¿ں پر عائد کیا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسمی پرندے
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
انمول پنکی کیسے گرفتار ہوئی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
-
پیٹرول کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟ خواجہ آصف نے بڑی خوشخبری سنا دی
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
آئی پی پیز کو دفن کر دیا ، اب بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کر کے را...
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ



















































