اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے ٹریننگ کیمپ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والی قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجد کے
علاج کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپیل کردی۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے لکھا کہ وہ بغیر کسی تمہیدکے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری بیٹی بسمہ امجد کے فوری علاج کا بندوبست کردیں۔اعظم صدیقی نے پیشکش کی کہ اگر یہ ممکن نہیں تو بابرکی بھارت سے میچ کی فیس سے بل ادا کردیا جائے کیونکہ جس کو پاکستان کا اسٹار لگا ہو اور وہ علاج کے لیے بے بس ہو تو یہ قوم کا بے بس ہونا لکھا جائیگا۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجدپی سی بی کی اکیڈمی میں سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں۔