پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان قوم سے اہم خطاب میں بہت بڑے اور تاریخی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے ، فواد چودھری

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عوامی آدمی نہیںسازشی آدمی ہیں ،ڈیرہ غازی خان جلسے میں شہباز شریف کو جس طرح کا رسپانس ملا ہے، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہیے تھا، رہائشی پلاٹس کی منصفانہ تقسیم کیلئے لائحہ عمل لارہے ہیں، سندھ حکومت کو اپنے انتظامی معاملات پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے

،انتخابی اصلاحات کے بغیر صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ، وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی مینجمنٹ کیلئے نئی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگائی کم ہے،بلاول صاحب آئندہ جب بھی مہنگائی کے خلاف جلوس نکالیں تو وزیراعلی سندھ ہاؤس کے سامنے جلوس نکالا کریں، (آج) وزیراعظم عمران خان قوم سے اہم خطاب میں ایک بہت بڑے اور تاریخی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔ منگل کووفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ انتخابی اصلاحات پر ہماری مستقل پوزیشن رہی ہے کہ جب تک الیکشن کا نظام شفاف نہیں کرلیتے ہیں، تو پاکستان میں انتخابات پر جو اعتراضات ہیں وہ ختم ہونا بہت ضروری ہیں اور اسی سلسلے میں ہم آگے بڑھنا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کو بریفنگ میں اشیائے ضروریہ کا تقابل پیش کیا گیا، ایک تو پچھلے ہفتوں کا تقابل کرتے ہیں تاہم اب ہم نے خطے کے ممالک سے تقابل کیا ہے، جن میں بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان ہیں، اور اگلے ہفتے سے شاید سری لنکا بھی شامل ہوگا، جن کے ساتھ ہم اپنی اشیا کی قیمتوں کا تقابل کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیش کی گئی صورت حال میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بنیادی اشیا خطے میں اب بھی سب سے سستی ہیں، جن ممالک میں تیل پیدا نہیں ہوتا ان ممالک میں پاکستان میں سب سے سستا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس طرح تیل کی قیمتیں اوپر جارہی ہیں، دیکھنا پڑے گا کہ ہم کب تک تیل کی قیمتیں برقرار رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں آٹا فی کلو 60 روپے 9پیسے کا ہے، بھارت اور بنگلہ دیش میں 83 روپے اور افغانستان میں 73 روپے 50 پیسے کا ہے، پاکستان میں چنا کی دال 146 روپے 77 پیسے، بھارت میں 166 روپے، بنگلہ دیش میں 224 روپے، ماش کی دال پاکستان میں 245 روپے 84 پیسے فی کلو ہے، بھارت میں 244، بنگلہ دیش میں 334 روپے اور افغانستان میں 214 روپے کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پیاز فی کلو 47 روپے 14 پیسے کا آرہا ہے، بھارت میں 95 روپے اور بنگلہ دیش میں 121 روپیکا ہے، چکن پاکستان میں 254 روپے 92 پیسے، بھارت میں 438 اور بنگلہ دیش میں 324 روپے کا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیٹرول اس وقت پاکستان میں 138 روپے 73 پیسے، بھارت میں 258 اور بنگلہ دیش میں 180 روپے کا ہے، اس وقت ہمارے خطے میں یہ وہ ممالک ہیں جہاں ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق غربت کی شرح بھی ہم سے زیادہ ہے اور اشیا کی قیمتیں بھی ہم سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مسئلہ آرہا ہے کہ پنجاب اور سندھ کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے، راولپنڈی میں

20 کلو آٹا1100 روپے کا مل رہا ہے جبکہ کراچی میں1470 روپے کا مل رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ چینی پنجاب میں 90 جبکہ کراچی میں 120 روپے ہے، اسی طرح مونگ کی دال پنجاب میں 148 جبکہ کراچی میں 196 روپے کی ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ بنیادی طور پر مسئلہ یہ ہے کہ سندھ کی حکومت سے قیمتوں پر کنٹرول نہیں ہوپارہا ہے، سندھ حکومت نے پہلیگندم خریدی نہیں پھر ریلیز دیر سے کی، جس کی وجہ سے ہمارا ایس پی آئی متاثر ہورہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول صاحب آئندہ جب بھی

مہنگائی کے خلاف جلوس نکالیں تو وزیراعلی سندھ ہاؤس کے سامنے جلوس نکالا کریں تاکہ پتہ ہو کہ مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے اور کیوں مہنگائی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو اپنے انتظامی معاملات میں ایک دفعہ پھر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے، اس وقت ان کی وجہ سے پورا کراچی اور سندھ کے دیگر علاقے بڑی مشکل کا شکار ہیں اور ان کو اپنی انتظامی نوعیت اور ہیئت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ وزارت تجارت اور اطلاعات نے خالی اسامیوں پر بریفنگ دی، وزارت تجارت نے

کہا کہ کچھ ادارے ختم کیے جارہے ہیں یا ان میں تعیناتیوں کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں بھی چند ادارے پی ڈی ایم کے تحت ختم کرنا چاہ رہے تھے لیکن وہ تاخیر ہوگیا ہے تو اب ہم اس پر پروسیس شروع کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وفاقی کابینہ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے لیے وفاقی حکومت کے اراضی حاصل کرنے کے اختیار کو ختم کردیا ہے، اب وفاقی حکومت ہاؤسنگ سوسائیٹیز بنانے کے لیے اراضی حاصل نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پیکیج کے تحت بہت سے

لوگوں نے دو دو پلاٹس حاصل کرلیے ہیں لیکن وزیراعظم نے اپنا صوابدیدی اختیار بھی ختم کردیا تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے ادوار میں وزرائے اعظم نے اربوں روپے کے صوابدیدی فنڈز کے نام پر لوگوں پر استعمال کیے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک روپیہ بھی صوابدیدی فنڈ سے استعمال نہیں کیا اور اب قانونی طور پر بھی وزیراعظم پیکیج بھی ختم کر دیا ہے لہٰذا

وزیراعظم کسی کو بھی پلاٹ نہیں دے سکے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس کے ملازمین ہی فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کے پروگرام میں صرف وفاقی ملازمین کا حصہ ہوگا، وزیراعظم اور کابینہ اور دیگر تمام لوگوں کے اس اختیار کو ختم کردیا گیا ہے، جس کے تحت وہ لوگوں میں پلاٹ بانٹتے تھے وہ ختم کردیا گیا ہے۔کابینہ اجلاس سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے

جو ادارے ہیں جن پر پلاٹس جس طریقے سے بانٹے گئے ہیں، اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی گئی جو اسٹبلشمنٹ، خزانہ اور ہاؤسنگ کی وزارتوں پر مشتمل ہوگی، اس کا کام یہ ہوگا کہ وہ ایک پالیسی بنائے گی کہ جس طرح ہمارے دفاعی ادارے ہیں، ان کے اندر جو افسران ریٹائر ہوتیہیں، جن کو نظام کے تحت پلاٹس ملتے ہیں، جو ان کی نوکری اور مراعات کا حصہ ہوتے ہیں

لیکن بیوروکریسی میں ایسا نظام نہیں ہے اور بندبانٹ ہوتی ہے، حکومت کے منظور نظر لوگوں کو پلاٹس ملتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کمیٹی اس چیز کا جائزہ لے گی اور ڈیفنس کی جو پالیسی ہے، اس کو انکارپوریٹ کریں گے اور ہاؤسنگ کی الاٹمنٹ منظم طریقے سے دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ لگژری کاروں جن کو ونٹیج کار کہا جاتا ہے، اس پر ڈیوٹی ایک سال کے لیے معطل کردی جائے

تاکہ لوگ یہ کاریں درآمد کرسکیں لیکن کابینہ نے اس کو مسترد کردیا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ بریگیڈیئر (ر) شجاع حسن خوارزمی کی دوبارہ پاکستان اسٹیل ملز کے سی ای او کے طور پر ایک سال کی توسیع دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ (آج) بدھ کو وزیراعظم عمران خان قوم سے اہم خطاب میں ایک بہت بڑے اور تاریخی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے، جس کے تحت ملک کی 53 فیصد آبادی مستفید ہو گی

۔وفاقی وزیر نے کہاکہ شہباز شریف عوامی آدمی نہیں، سازشی آدمی ہیں، وہ عوامی مہم پر پتہ نہیں کیوں نکل گئے ہیں، امید ہے جلد واپس آ جائیں گے۔ انہوںنین کہاکہ بلاول جب مہنگائی پر جلوس نکالیں تو چیف منسٹر ہائوس کے سامنے نکالیں تاکہ انہیں پتہ تو چلے کہ مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ

سندھ حکومت کو اپنے انتظامی معاملات پر دوبارہ نظر ڈالنے کی ضرورت ہے، اس وقت ان کی وجہ سے پورا کراچی اور سندھ کے تمام علاقے مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئے ہمارے ساتھ مل بیٹھے، نیب اصلاحات، الیکٹورل ریفارمز پر اپنی ترامیم سامنے لائے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…