پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

راج کندرا نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ڈیلیٹ کر دیے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر راج کندرا کے سوشل میڈیا اکائونٹس ڈیلیٹ کرتے ہی اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔شلپا شیٹی نے شوہر راج کندرا کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرتے ہی اپنی انسٹا اسٹوری پر کتاب کا ایک اقتباس شیئر کیا ہے۔

اس اقتباس میں ایلان الڈا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کو اپنے سکون کی جگہ چھوڑ کر اپنے وجدان کے بیابان میں جانا ہے اور پھر آپ جو دریافت کریں گے وہ شاندار ہو گا اور وہاں آپ خود کو جانیں گے۔کتاب کے اقتباس میں مزید لکھا ہے کہ’ ہم سکون کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، ہمیں اپنی زندگیوں کے بارے میں کچھ شکایات ہو سکتی ہیں، زندگی میں سب کچھ مکمل نہیں ہوتا ہے۔‘اقتباس میں لکھا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ ہم کون ہیں اور کم و بیش ہم اپنی منزل کے بارے میں بھی جانتے ہیں اور اس کے بارے میں اچھا محسوس کرتے ہیں‘۔اس اقتباس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’جب ہم اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ ‘۔یہ بھی بتایا کہ ’ کسی دوسرے ملک میں ایک سال گزارنے سے ہم اپنے آپ کو اور دنیا کو بہت مختلف طریقے سے دیکھ سکتے ہیں لیکن اس کا ایک بہت بڑا نقصان یا بڑی تبدیلی یہ ہے کہ ہم ایسی جگہ پر دھکیلے جاتے ہیں جس کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔‘



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…