ڈبئی (آن لائن )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے اوپنر محمد رضوان نے میچ کا پہلا اوور میڈن کھیلا۔نمیبیا کے بولر روبن ٹرومپلمین نے محمد رضوان کو 6 گیندوں پر ایک بھی رن نہ بنانے دیا۔ واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پہلی بار میڈن اوور کھیلا ہے۔