پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت سے ناراض اراکین کے ن لیگ سے رابطے ۔۔۔محمد زبیر کا بڑا دعویٰ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سے ناراض ہونے والے بہت سے اراکین مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں اور مناسب وقت میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ بھی کچھ ایسی جماعتیں ہیں جو حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن وہ پاکستان تحریک انصاف سے پہلے ہی

روٹھے ہوئے ہیں، وہ جمپ مارنے کے لیے تیار ہیں۔بات صرف رابطوں کی نہیں ہے کیونکہ رابطوں میں تو رہتے ہی ہیں لیکن اس مرتبہ وہ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ جی این این کے پروگرام میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدہ میں وزیر داخلہ شامل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں کہ کالعدم جماعت بھارت سے فنڈنگ لیتے ہیں، اس کے بعدحکومتی وزرائ￿ اپنے بیان سیپیچھے ہٹ جاتے ہیں۔محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حوالے سے بہت سے لوگ کنفیوڑن کا شکار ہیں ، مریم نواز کا مؤقف جارحانہ ہے، ہمیں 2018ئ￿ کے الیکشن میں پلئینگ فیلڈ نہیں ملی، میاں شہبازشریف کی نظر میں مفاہتی طریقہ بہتر ہے، اب بات چیت سے نہیں عوام کے پاس فیصلہ چلا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ و بربادہوچکی ہے، اب حکومت معیشت ٹھیک نہیں کرسکتی ، ملکی معیشت تباہ و برباد ہو چکی ہے، 6 اکتوبر کیبعد کی صورتحال سے حالات بدل چکی ہے، میاں نوازشریف کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطے نہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں، ہم جوڑ توڑ کرکیحکومت میں نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کے ناراض اتحادی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں موجود لوگوں میں قابلیت نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان میں تو کسی قسم کی قابلیت نہیں ہے۔ یہ لوگ کہتیہیں ہم نے مصنوعی طور پر مہنگائی کنٹرول کی تھی، حکومت کو چاہئیے کہ مصنوعی طور پر ہی مہنگائی کنڑول کرلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیب آرڈیننس سے کوئی فائدہ نہیں لیں گے، جو حکومت میں لوگ ہیں یہ نیب آرڈیننس کا ضرور فائدہ لیں گے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…