اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے لعدم جماعت سے متعلق وزراء کو بیانات دینے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کالعدم جماعت سے متعلق وزراء کو بیانات دینے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن غیر زمہ دارانہ بیانات سے
فائدہ اٹھاتے ہیں۔اجلاس میں اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملہ پر غور کیا گیا ۔وزیر اعظم نے آئندہ پیشی پر وزراء کو اعظم سواتی اور فواد چوہدری کے ہمراہ الیکش کمیشن جانے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے کہاکہ اصلاحات لانا آسان نہیں مشکلات کا مل کر سامنا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد ایجنڈا آئٹمر کی منظوری دیدی گئی