اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اکتیسواں میچ یو اے ای میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان جاری ہے ۔ پاکستان کا یہ چوتھا میچ ہے جبکہ قومی ٹیم نے پچھلے تینوں میں میچ میں فتح اپنے نام کی ہے اور گروپ بی میں 6 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ اپنے طور پر ہر ٹیم کے ساتھ کوئی نہ کوئی تنازع جوڑ کر یہ
امیدیں باندھ رہے ہیں کہ پاکستان اب اس ملک سے اس کا بدلہ لے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے ایک وجہ ڈھونڈ ہی نکالی ہے جس کا وہ نمیبیا سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف نے نمیبیا سن کی ماضی میں شائع ہونے والی رپورٹ شیئر کی جس کا عنوان یہ تھا کہ ’نمیبیا نے پاکستان کے ساتھ ہاتھیوں کی ڈیل منسوخ کردی‘۔