اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ٹی ٹوئنٹی ورکپ کے میچز میں بھارت کی مسلسل شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے دلبرداشتہ ہو کر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا باقی ٹیموں کی
کارکردگی پر منحصر ہے ۔ بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ ویرات کوہلی کے بعد نیا بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہو گا ۔ بھارتی معروف زی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے اگلے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں فارمیٹ کے نئے کپتان ایل راہول جبکہ کچھ ٹی وی چینلز کے مطابق روہت شرما نئے کپتان ہوں گے ۔ قبل ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انہوں نے بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف شکست پر خراب کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے ٹیم بے یقینی کا شکار تھی جو ہار کا سبب بنی۔واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔