پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

”ٹاس جیتو، بعد میں بیٹنگ کرو اور فاتح بن جائو” ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فارمو لا ہٹ ہونے لگا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) ‘ٹاس جیتو، بعد میں بیٹنگ کرو اور فاتح بن جاو’، ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ فارمولا ہٹ ہونے لگا۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک جہاں ٹیموں کی عمدہ کارکردگی نے فتوحات میں اہم کردار ادا کیا وہاں پر نمی اور اوس کا عنصر بھی کارفرما رہا، خاص طور پر سپر 12 راونڈ کے ابتدائی

میچز میں تو یہی صورتحال دیکھنے کو ملی کہ ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالنے والی ٹیم نے آخر میں سکون سے ہدف حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔ابتدائی 17 میں سے 13 میچز میں یہ فارمولا ہٹ دکھائی دیا تاہم صرف 4 میچز میں ایسا ہوا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی سائیڈ کامیاب رہی، افغانستان نے اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور دونوں ہی مرتبہ بڑے مارجن سے کامیابی کو گلے لگایا، ویسٹ انڈیز نے بھی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو زیر کیا۔گزشتہ روز انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی۔ ابتدائی 17 میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی سائیڈز صرف 3 مرتبہ 160 رنز سے آگے بڑھیں، ایک بار بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف 4 وکٹ پر 171کا ٹوٹل بنایا مگر پھر بھی ہار گئی۔ افغانستان نے 4 ہی وکٹ پر 190 رنز بناکر اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دی، انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 163 رنز بنا کر سری لنکا کو 26 رنز سے زیر کیا۔ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیاکہ یواے ای میں میگا ایونٹ سے قبل مسلسل آئی پی ایل میچزکی وجہ سے پچز کافی استعمال شدہ ہوگئی ہیں، مقابلے سے قبل انھیں ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کیلیے پانی دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے پہلے بیٹنگ کے وقت پچ میں نمی موجود ہوتی ہے جس سے بڑے شاٹس کھیلنے میں بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،البتہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کھلاڑیوں کی اپنی کارکردگی بھی کنڈیشنز سے قطع نظر کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…