لاہور( این این آئی) انسداد کرپشن کی عدالت نے سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو رشوت کے کیس میں تین ،تین سال کی قید با مشقت کی سزا سنادی جبکہ ملزمان کو قید کے ساتھ تیس ،تیس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا ۔ سب انسپکٹر غلام حبیب کو مقدمہ نمبر 3/2017 میں تین سال قید اور تیس ہزار روپے جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشد کو
مقدمہ نمبر 37/2014 میں تین سال قید با مشقت اور تیس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ سرگودھا نے ملزمان کو سزائیں سنائیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق دونوں ملزمان کرپشن اور رشوت ستانی کے مقدمات میں سزا وار ٹھہرائے گئے ، محکمے کی تفتیشی اور قانونی ٹیم نے ملزمان کے خلاف عدالت کے سامنے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ پیش کیا ۔