اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔سوشل میڈیا پر حسن علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔فی الحال یہ واضح نہیں کہ ویڈیو کب کی ہے مگر حسن علی کے ساتھ ان کے ساتھی کرکٹر شاہین آفریدی کو بھی ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔