پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو آپس میں گتھم گتھا، ویڈیووائرل

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائدکے علاقے گلشن اقبال گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا ہوگئے، تاہم ڈاکو خاتون سے سونے کا لاکٹ چھین کر باآسانی فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں،

اور اب تو ڈاکو وارداتوں کے دوران خواتین پر تشدد بھی کرنے لگے ہیں، ایسا ہی واقعہ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ون میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کی دہلیز پر خاتون کو لوٹا اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے گھر داخل ہونے کے لئے دہلیز پر کھڑی ہی ہوئی تو عقب سے آنے والے ڈاکو نے خاتون کی گردن پر ہاتھ رکھا اور چین چھیننے کی کوشش کی، تاہم خاتون نے تھوڑی مزاحمت کی تو ڈاکو نے خاتون کے منہ پر مکے مارے، اور خاتون کے گلے سے چین اتارنے کی کوشش کے دوران منہ پر تھپڑ بھی مارے اور چین چھین کر اپنے ساتھی کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر باآسانی فرار ہوگئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ملزمان چین چھین کر بھاگنے لگے تو ایک راہ گیر کا سامنا ہوگیا، وہ ملزموں کی طرف بھاگا تو ملزمان موٹرسائیکل پر دوسری جانب فرار ہوگئے، فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزموں کے چہرے واضح ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…