جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گرداس پور حملہ، بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ملوث نہ ہونے کا اعتراف کر لیا

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) نہ ثبوت نہ تحقیق گرداس پور حملے کے فوری بعد ہی بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ غیر واضح سی سی ٹی وی فوٹیج ہاتھ آئی تو ہرزہ سرائی اور بھی تیز ہو گئی۔ یہاں تک کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی زہر افشانی میں پیش پیش رہے لیکن بھارتی میڈیا اور وزیر داخلہ کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔ اب بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی واضح ثبوت نہیں ملے۔ پاکستانی حکومت حملے سے بالکل بے خبر تھی۔ حملے کے فوری بعد بھارتی حکومت نے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات ہی منسوخ کر دی تھی۔ اب خبر یہ ہے کہ پاک بھارت حکام کی ملاقات اس ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق پاکستانی مشیر خارجہ اگست کے آخر میں نئی دلی پہنچیں گے۔ جہاں وہ بھارتی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت کے دیول سے ملاقات کریں گے۔ یوں ایک بار پھر بھارتی ڈرامہ اور شر انگیز پراپیگنڈہ اپنے انجام کو پہنچا۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو بنیاد بنا کر پاکستان کےخلاف پراپیگنڈہ کرنا بھارت کی پرانی عادت ہے۔ بھارتی سرکار کبھی کبوتر کو جاسوس بنا کر ڈھنڈورا پیٹتی رہی ہے تو کبھی بحیرہ ہند میں اسمگلروں کی کشتی کو آگ لگا کر ڈرامے کرتی رہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…