نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت نے فرانس سے جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ ختم کردیا، طیاروں کا بہت زیادہ مہنگا ہونا126 رافائل جنگی طیارے خریدنے کی درخواست واپس لینے کی ایک بڑی وجہ ہے،فرانسیسی کمپنی کی طرف سے بھارت کو یہ طیارہ بنانے کی ٹیکنالوجی منتقل کئے جانے میں عدم دلچسپی بھی رافائل طیارے خریدنے کی درخواست واپس لینے کی ایک وجہ بتائی جا رہی ہے،بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز وزیردفاع منوہر پارکر نے راجیہ سبھا(ایوان بالا)میں ایک بیان دیتے ہوئے کہاکہ بھارت نے فرانس سے 126رافائل جنگی طیارے خریدنے کی درخواست واپس لے لی ہے،انہوں نے فرانس سے126 رافائل جنگی طیارے خریدنے کی درخواست کی منسوخی کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت فرانس سے صرف36 رافائل طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے،بھارتی میڈیاکے مطابق طیاروں کا بہت زیادہ مہنگا ہونا126 رافائل جنگی طیارے خریدنے کی درخواست واپس لینے کی ایک بڑی وجہ ہے،فرانسیسی کمپنی کی طرف سے بھارت کو یہ طیارہ بنانے کی ٹیکنالوجی منتقل کئے جانے میں عدم دلچسپی بھی رافائل طیارے خریدنے کی درخواست واپس لینے کی ایک وجہ بتائی جا رہی ہے،واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی بھارت اور فرانس کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ2012 میں فرانس سے 126 رافائل جنگی طیارے خریدنے کا ایک معاہدہ ہوا تھا لیکن اب فرانس سے خریدے جانے والے رافائل طیاروں کی تعداد کو کم کر دیا گیا ہے۔