جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستان کوجیت کے لئے ٹارگٹ دے دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں جیتنے کے لئے 152 کا ہدف دے دیا۔پاکستان اور بھارت کے میچ کو ہمیشہ ایک بڑے مقابلے کے طور پر لیا جاتا ہے، پاکستان نے ٹاس جیتا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی،

پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے اپنی چوتھی گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، اس وقت بھارت کا سکور ایک رنز ہوا تھا، شاہین آفریدی نے ہی دوسری وکٹ حاصل کی جب انہوں نے کے ایل راہول کو بولڈ کر دیا، اس وقت بھارت کا مجموعی سکور صرف چھ تھا۔بھارت کا مجموعی سکور 31 ہوا تھا کہ حسن علی نے بھارتی بلے باز سوریا کمار کو رضوان کے ہاتھوں کیچ کروا دیا، بھارت کا مجموعی سکور84 ہوا تھا کہ اس کی چوتھی وکٹ گر گئی، رشبھ پنت نے 39 رنز بنائے تھے کہ شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، ویرات کوہلی اور رویندرا جدیجہ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن رویندرا جدیجہ 13 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے، بھارت کی پانچویں وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری، جدیجہ حسن علی کی گیند پر محمد نواز کو کیچ تھما بیٹھے، ویرات کوہلی شاہین شاہ آفریدی کے شکار بنے انہوں نے 57 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا 11 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی ساتویں وکٹ 146 کے مجموعی سکور پر گری، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حسن علی نے 2 اور شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…