لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت نے انتظامیہ کو کنٹینرز ہٹانے کا حکم دیدیا ۔ راولپنڈی مری روڈ سمیت تمام شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹا دئیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق راولپنڈی کا اسلام آباد سے رابطہ بحال ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاری مشینری فیض آباد بھی طلب کرلی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام شاہراہوں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ فیض آباد کو بھی کھولا جارہاہے۔