کویٹو(نیوزڈیسک)ایکوڈور کی وزارت ماحولیات نے اس شجر کاری مہم کا اہتمام کیا تھا جس میں 57ہزار 512افراد نے حصہ لیا اس طرح صرف 8گھنٹے میں 237مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے 2ہزار 269ہیکٹرز پر پھیلے علاقے میں لگائے گئے پودوں کی کل تعداد 7لاکھ 65ہزار سے زائد ہے۔اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ والوں نے 8گھنٹے میں سب سے زیادہ اقسام کے پودے لگانے پر منتظمین کو سرٹیفکیٹ دیا۔