پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

یواے ای ایئرلائن کوپتلے اورموٹےمسافر کوساتھ بٹھانا بھاری پڑگیا

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(نیوزڈیسک)آسٹریلوی شہری نے متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن پر دوران پرواز بھاری بھرکم مسافر کے ساتھ بٹھانے پر ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جیمز باسوس نامی آسٹریلوی شہری نے عدالتی نوٹس میں کہا ہے کہ اس نے 2012 میں متحدہ عرب امارات سے سڈنی جانے کے لئے اتحاد ایئرویز میں سفر کیا تھا۔ 14 گھنٹے طویل اس سفرمیں اسے ایک ایسے شخص کے برابرمیں نشست دی گئی تھی جو انتہائی بھاری بھرکم تھا جس کی وجہ سے اسے اپنے جسم کو موڑ کر بیٹھناپڑا، 5 گھنٹے بعد جب اس کی برداشت جواب دے گئی تو اس نے عملے سے اپنی نشست تبدیل کرنے کو کہا تو عملے نے یہ کہہ کر اسے دوسری نشست نہ دی کہ طیارے میں جگہ نہیں۔ نتیجتا انہیں جہاز کے عملے کے لئے مختص جگہ پر بیٹھنا پڑا تاہم لینڈنگ کے وقت انہیں ایک مرتبہ پھر اپنی اسی نشست پر بیٹھنا پڑا۔ اس سفرکی وجہ سے اب انھیں کمرکی تکلیف ہوگئی۔ تمام ترعلاج کے باوجود انہیں سونے اورکام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس لئے ہوائی کمپنی اسے دو لاکھ 27 ہزارڈالرہرجانہ ادا کرے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…