جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان پر جادو ٹونے کا الزام، شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان مزاری ٹوئٹر پر آمنے سامنے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلا م آبا د (آن لا ئن)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی نے عمران خان پر جادو ٹونے کا الزام عائد کر دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیریں مزار ی اور ان کی بیٹی ایمان مزاری آمنے سامنے آ گئیں،

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور اِن کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہو گئی۔سوشل میڈیا پر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بیان دیا کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔ایمان زینب مزاری نے مزید کہا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہر گز نہیں ہوگا۔جس پر شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہو، بطور وکیل کسی ثبوت کے بنا الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے۔شیریں مزاری نے مزید کہا کہ تمام تنقید ناکام ہو تو ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے۔یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ شیریں مزاری اور ان کی بیٹی کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ نہ ہوئی ہو اس سے پہلے بھی دونوں کے درمیان سیاسی بیانات پر اختلافات سامنے آتے رہے ہیں اور ایمان مزاری اپنا ردعمل دیتی رہی ہے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…