جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

قانون کی حکمرانی کے لحاظ سے پاکستان بدترین ممالک میں شامل ہو گیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان قانون کی حکمرانی کے لحاظ سے سب سے کم درجہ والے اور بدترین ممالک میں شامل ہوگیا۔ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لا انڈیکس 2021 میں پاکستان 139 ممالک میںسے 130 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا انڈیکس میں اسکور 0.39 رہا، جبکہ انڈیکس میں رینکنگ صفر سے ایک کے درمیان کی جاتی ہے۔ ایک رینکنگ قانون کی

حکمرانی کی مضبوطی کی نشاندہی کرتا ہے۔جنوبی ایشیا میں بھی پاکستان بدترین کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ نیپال ، سری لنکا ، بھارت ، بنگلہ دیش سب نے قانون کی حکمرانی کے زمرے میں پاکستان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ خطے میں صرف افغانستان پاکستان سے نیچے ہے۔رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستان کرپشن ، بنیادی حقوق ، آرڈر اور سیکورٹی اور ریگولیٹری نفاذ کے شعبوں میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ ان شعبوں میں پاکستان خطے میں دوسرا بدترین ملک ہے۔فوجداری انصاف کے نظام ، سول انصاف ، آزاد حکومت اور حکومتی اختیارات پر رکاوٹوں کے شعبے میں پاکستان کل چھ علاقائی ممالک میں سے چوتھے نمبر پر ہے۔عالمی سطح پر ، 139 ممالک میں سے پاکستان آرڈر اور سیکیورٹی کے حوالے سے تین بدترین ممالک میں شامل ہے۔سول جسٹس ، ریگولیٹری نفاذ ، بنیادی حقوق اور کرپشن میں پاکستان بالترتیب 124 ویں ، 123 ویں ، 126 ویں اور 123 ویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…