جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

محکمہ اوقاف کی سرکاری اراضی کوڑیوں کے بھائو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے پوش علاقوں سے ملحقہ اپنی من پسند ہائوسنگ سوسائٹیوں کو نوازنے کے لئے سرکاری اراضی کوڑیوں کے بھائو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے تیاری شروع کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت محکمہ اوقاف پنجاب ملکیتی سرکاری اراضی جو شہر کے پوش علاقوں میں واقعہ ہے کو ہائوسنگ سوسائٹیوں کے ہاتھوں کوڑیوں کے بھائو فروخت کرنے جا رہی ہے ذرائع کے مطابق فروخت کی جانے والی اراضی کا مجموعی رقبہ 47 کینال بتایا گیا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 47 کروڑ روپے ہے مگر صوبائی حکومت مذکورہ اراضی 25 لاکھ روپے فی کینال کے حساب سے ہائوسنگ سوسائٹیوں کو فروخت کرنے جا رہی ہے جس کے نتیجے میں پنجاب حکومت کو مذکورہ اراضی کی فروخت کی مد میں 47 کروڑ روپے کی بجائے صرف 11 کروڑ روپے 76 لاکھ روپے وصول ہوسکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے مذکورہ اراضی کی ویلیو نیسپاک سے لگوائی نیسپاک نے اراضی کی قیمت 22 لاکھ روپے فی کینال مقرر کی مگر جوزف پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نے اسی اراضی کی قیمت 25 لاکھ روپے لگ کر حکومت کو فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے قانون نے اراضی کی فروخت کی منظوری دے دی ہے جبکہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد مذکورہ اراضی کوڑیوں کے بھائو فروخت کردی جائے گی۔ جبکہ ہائوسنگ سکیمیں خریدی جانے والی اس اراضی سے کروڑوں روپے کا منافع حاصل کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…