جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بن لادن خاندان کا طیارہ حادثے کا شکار چار افراد جاں بحق

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانیہ کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران سعودی عرب کا پرائیوٹ مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کا امبرائر فینم300 نامی ایک طیارہ ھامشیرو کے مقام پر واقع بلاک بوش ہوائی اڈے کے رن وے پراترنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم طیارہ رن وے کے بجائے طیارہ قریب ہی کاروں کی نیلامی کےلئے مختص گراﺅنڈ کی طرف نکل گیا اور وہاں پر کھڑی ایک کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک دھماکہ ہوا اور طیارہ تباہ ہو گیابلیک بوش ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے پیش آیا۔ طیارے میں سوار چار افراد مارے گئے۔ ان میں طیارے کا ہواباز اور تین دوسرے شہری شامل ہیں جن کا تعلق بن لادن خاندان سے بتایا جاتا ہے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سعد بن لادن کی والدہ، سناءبن لادن اور ڈاکٹر زھیر ھاشم کے نام سے کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیے:جعلی ایس ایم ایس اور تصاویر نے پہلے ہی دن دلہن کی زندگی اجاڑ دی
خیال رہے کہ کچھ عرصہ پیشتر جبل طائف میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں بن لادن خاندان کے معروف تاجر محمد بن عوض بن لادن جاں بحق ہو گئے تھے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ان کے بیٹے البکر سالم بھی طیارے حادثے میں موت سے دوچار ہو چکے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…