پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

کوئٹہ میں دھماکا ، ایک اہلکار شہید ، 13 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021 |

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے پولیس وین پر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد زخمی ہوگئے ہیں دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچاہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزصوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ یونیورسٹی کے مین گیٹ کے قریب بم دھماکے کے

نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نعمت اللہ شہید جبکہ 17افردا امیر خان،محمود خان،ندیم،بابر مقبول،خلیل احمد،ڈاکٹرنظام الدین،محمدحسین،شہریار،محمدرفیق، شاہ فیصل،محمداسلم،محمدعمر،محیب اللہ،عبدالمالک،عطاء اللہ،راحیل اور کامران زخمی ہوگئے ہیں لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے۔ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اخترکے مطابق سریاب روڈ یو نیورسٹی کے قریب بم دھماکے کے زخمیوں کو بہتر اور فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،تمام زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تمام سرجنز، انستیھیسیا ڈاکٹرز، طبی اسٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے بلا تاخیر طبی ریلیف فراہم کی جائے امن و امان کی صورتحال کے باعث رش پر قابو پایا جائے عوام غیر ضروری طور اسپتال کا رخ نہ کریں۔ایم ایس سول ھسپتال ڈاکٹر جاوید اختر نے سریاب روڈ یونیورسٹی کے قریب دھماکہ کے بعد سول اسپتال کوٹہ میں طبی عملے کے ساتھ شعبہ حادثات میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ایم ڈی ٹراما سینٹر اور ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر کو ہدایت کی کہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں،ابتک سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں پانچ زخمی لائے گئے ہیں ٹراما سینٹر اور سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کے آپریشن تھیٹر تیار، طبی امداد کے لئے مزید ڈاکٹرز پہنچ گئے،سول سنڈیمن اسپتال اور ٹراما سینٹر میں غیر ضروری رش سے اجتناب کیا جائے زخمیوں اور تیمار داروں کی مکمل مدد و معاونت کی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ذوہیب صدیقی ک ے مطابق دھماکے میں 13 پولیس اہلکار زخمی ایک شہید ہوا، دھماکے میں 3 سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے، دھماکے میں مجموعی طور ایک شہید 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…