کراچی(این این آئی)جناح اسپتال میں مرحوم خاتون کی سونے کی بالیاں چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر تھانے میں مدعی نگینہ خاتون نے درخواست جمع کرا دی جس میں دعوی کیا گیا ہے اسپتال میں مرحوم خاتون کی بالیاں چوری کی گئی ہیں۔درخواست گزار کے مطابق 5اکتوبر کو میری والدہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،
اسپتال منتقل کرتے ہوئے ان کے کانوں میں سونے کی 2 بالیاں تھی۔انہوں نے درخواست میں مزید لکھا کہ میری والدہ کی 6 اکتوبر کو طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور دوران علاج انتقال ہوگیا، انتقال کے بعد وارڈ سے باہر گئی تو کسی نے بالیاں چرالیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، امید ظاہر کی گئی ہے کہ جلد حقائق سامنے آئیں گے۔