کابل(آن لائن)بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” نے افغان انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مل کر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے خفیہ پلان بنا لیا،مذاکرات کے دوسرے ادوار کو ناکام بنانے کیلئے ملا عمر کی موت کی خبر کو منظر عام پر لایا گیا،افغان صدر اشرف غنی کی جاسوسی بھی شروع کر دی گئی ۔ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” نے خطے کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کے لئے افغان انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیاہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کو کامیاب دیکھنا نہیں چاہتا اس لئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” نے ان مذاکرات کو ہر صورت ناکام بنانے کیلئے خطرناک منصوبہ بنا لیا ہے،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ افغان طالبان اور حکومت کے درمیان جاری امن مذاکرات کے دوسرے ادوار کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی ایجنسی نے افغان انٹیلی جنس سے مل کرملا عمر کی موت کی خبر کو منظر عام لے آئی تا کہ افغان طالبان اور حکومت کے درمیان اختلافات پیدا کر کے جاری مذاکرات کو سبوتاژ کیا جا سکے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں نے افغان صدر اشرف غنی کی بھی جاسوسی کرنا شروع کر دی ہے۔