اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

” بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔“ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کے طوفان پر سینئر صحافی حامد میر نے  ٹویٹر پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ ” بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی ہے جی ! پٹرول ساڑھے دس روپے اور ڈیزل ساڑھے بارہ روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے اسکے ساتھ ہی ساتھ بجلی بھی مہنگی ہو گئی ہے اور یوٹیلیٹی سٹورز پر کئی اہم اشیاءسمیت بوٹ پالش بھی مہنگی کر دی گئی ہے اب پالش سے پہلے بہت سوچنا

پڑیگا بہتر ہو گا پالش نہ ہی کریں۔“یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتیں 40 روپے سے 109 روپے فی کلو تک قیمت بڑھا دی ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر اشیاءبھی مہنگی کر دی گئی ہیں ۔500 گرام سرف کا پیکٹ 5 روپے مہنگا ہو کر 170 روپے کا ہو گیا ہے ، صابن کی قیمت میں 3 روپے ،جوتوں کی پالش کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا ہےاور آج ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے منہگا کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 84 پیسے منہگا کیا گیا ہے۔قیمت میں اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 137روپے 79 پیسے کا ہو گیا ہے جب کہ ایک لیٹر مٹی کا تیل 110روپے26 پیسے کا ہو گیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت134 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ایک لیٹر لائٹ ڈیزل آئل 108 روپے 35پیسے کا ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…