جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یعقوب میمن کی پھانسی ،عالمی ادارہ سچائی سامنے لے آیا

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)یعقوب میمن کی پھانسی ،عالمی ادارہ سچائی سامنے لے آیا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے ممبئی بم حملوں میں مجرم قرار دیئے گئے یعقوب میمن کی سزائے موت پر عملدرآمد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کا خون قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر آکار پٹیل نے ایک بیان کہا ہے کہ جمعرات کی صبح بھارتی حکومت نے صرف یہ ثابت کرنے کےلئے کہ کسی کا قتل ایک غلط فعل ہے یعقوب میمن کو بڑی بے دری سے پھانسی پرچڑھادیا ۔ انہوں نے کہا کہ یعقوب میمن کو پھانسی پر لٹکانے سے 1993کے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کو انصاف نہیں ملا ہے بلکہ یہ دہشت گردی کو ختم کرنے کی آڑ میں انجام دیا گےا ایک بے معنی اور غلط عمل ہے جبکہ عدلیہ نے یہ اقدام انتقام لینے کی غرض سے کرمنل جسٹس سسٹم کاغلط اور ناپسندیدہ استعمال کیا ہے ۔ اس سلسلے میں اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا کی یعقوب میمن کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف کئی حلقوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کئی نے یہاں تک پوچھا تھا کہ کیا سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں نے کیس کی شنوائی کے دوران یعقوب میمن کی دو دہائیوں پر مشتمل اسیری کے ساتھ ساتھ اس کیس سے متعلق تمام باریکیوں کو دھیان میں رکھا تھا۔ آکار پٹیل نے کہاکہ حکام مجرموں کو سدھارنے اور ان کی غلط حرکتوں سے متاثرہ لوگوں کے لواحقین کی بحالی سے زیادہ مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے میںا ٓسانی اور اطمینان محسوس کرتے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…